خبریں/تبصرے

مقبول بٹ کا یوم شہادت: میری لینڈ امریکہ میں تقریب 16 فروری کو ہو گی

لاہور(جدوجہد رپورٹ) شہید کشمیر مقبول بٹ شہید اور شہدائے چکوٹھی کے یوم شہادت کے سلسلہ میں ساؤتھ ایشیا سالیڈیریٹی نیٹ ورک کے زیر اہتمام 16فروری کو میری لینڈ میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ ساؤتھ ایشیا سالیڈیریٹی نیٹ ورک کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں ڈاکٹر توقیر گیلانی، زاہد بلوچ، نوید لطیف،سردار ودود، زاہدلطیف، رضوان فاروق، ڈاکٹر اخلاق برلاس، قاسم کھوکھر،سلمان فاروق، ثوبیہ سلمان اور دیگر نے شرکت کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ شہید کشمیر مقبول بٹ شہید اور شہدائے چکوٹھی کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کشمیری کمیونٹی کے تمام رہنماؤں سے اپیل ہے کہ وہ اس تقریب میں بھرپور شرکت کریں۔ پروگرام کا انعقاد ’1243شاپنگ سنٹر روڈ سٹوینزویلے ایم ڈی (کباب اینڈ کیری)، میری لینڈ‘ کے مقام پر کیا جائے گا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts