لاہور (جدوجہد رپورٹ)سینیٹر برنی سینڈرز ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کے لئے کوشاں امیدواروں میں سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ انہیں 27 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔ دوسرے درجے پر سابق صدر جو بائڈن ہیں جنہیں 24 فیصد ڈیموکریٹک ارکان نے پسند کیا ہے۔ یہ اعداد و شمار بدھ کے روز جاری کئے گئے سی این این کی جانب سے کروائے گئے رائے عامہ کے جائزے میں سامنے آئے ہیں۔
یاد رہے دسمبر میں جو بائڈن سینیٹر برنی سینڈرز سے کم از کم چھ پوائنٹ آگے تھے۔ تازہ جائزے کے مطابق الزبتھ وارن اب تیسرے درجے پر ہیں اور ان کی مقبولیت 14 فیصد رہی۔
سینیٹر برنی سینڈرز خود کو سوشلسٹ کہتے ہیں۔ الزبتھ وارن بھی خود کو ترقی پسند امیدوار کے طور پر پیش کرتی آئی ہیں مگر وہ خود کو سوشلسٹ نہیں کہتیں۔