خبریں/تبصرے

کیوبا میں اپنا ہوٹل بند کرو: ٹرمپ کا میریٹ کو حکم

لاہور (جدوجہد رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہوٹل کا کاروبار کرنے والی معروف امریکی کمپنی میریٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ کیوبا کے دارلحکومت ہوانامیں اپنا ہوٹل 31 اگست تک بند کر دے۔

ہوانا میں ’فور پوائنٹ شیریٹن‘کے نام سے میریٹ کی ایک ہی برانچ ہے اور کیوبا میں ہوٹل چلانے والی یہ واحد امریکی کمپنی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے کمپنی کو نوٹس ملا ہے کہ ان کے لائسنس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

میریٹ نے یہ برانچ صدر اوبامہ کے دور میں کھولی تھی جب کیوبا اور امریکہ کے تعلقات میں تھوڑی بہتری آئی تھی اور امریکی صدر نے کیوبا کا دورہ بھی کیا تھا۔

میریٹ کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھی ان کی کمپنی کو نوٹس ملا ہے کہ وہ کیوبا میں مزید کوئی برانچ مت کھولیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts