خبریں/تبصرے

مطیع اللہ جان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی بند کی جائے: پی ایف یو جے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر شہزادہ ذالفقار اور جنرل سیکرٹری ناصر زیدی نے ایک مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہتک عدالت کا از خود نوٹس واپس لیا جائے۔

گزشتہ روز جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے مطیع اللہ جان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا ایسے بے شمار مسائل ہیں جن پر سپریم کورٹ از خود نوٹس لے کر عوام کو ریلیف اور انصاف فراہم کر سکتی ہے جس سے عدالت کی عزت میں بھی اضافہ ہو گا۔

یاد رہے صحافی مطیع اللہ جان کیخلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے مقدمے پر بعض ٹویٹس کی وجہ سے عدالت نے ہتک عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts