خبریں/تبصرے

فورتھ انٹرنیشنل کی نئی ویب سائٹ لانچ ہو گئی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) فورتھ انٹرنیشنل کی نئی ویب سائٹ لانچ کر دی گئی ہے جس پر انگریزی، فرانسیسی اور ہسپانوی زبان میں فورتھ انٹرنیشنل سے متعلقہ دستاویزات، خبریں اور تجزئے موجود ہیں۔

فورتھ انٹرنیشنل محنت کشوں کی عالمی تنظیم ہے جس کی بنیاد انقلاب روس کے اہم رہنما اور لینن کے قریبی ساتھی لیون ٹراٹسکی نے رکھی تھی۔ اس وقت پوری دنیا میں انفرادی حامیوں اور ہمدردوں کے علاوہ چالیس ممالک کے اندر فورتھ انٹرنیشنل کے سیکشن موجود ہیں۔ فورتھ انٹرنیشنل کا مرکزی سیکریٹریٹ فرانس میں ہے۔

فورتھ انٹرنیشنل بارے مزید معلومات اس نئی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts