خبریں/تبصرے

امیر غریبوں سے زیادہ آلودگی پھیلاتے ہیں

لاہور (جدوجہد رپورٹ) امریکہ کے امیر افراد کے گھر اور محلے غریب افراد کے گھروں اور محلوں کی نسبت کم از کم 25 فیصد زیادہ آلودگی پھیلاتے ہیں۔ امریکہ بارے یہ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے جو یونیورسٹی آف مشی گن کے جریدے ’پروسیڈنگز آف نیشنل اکیڈمی آف سائنسز‘میں شائع ہوئی ہے۔ اسی یونیورسٹی کے ایک پروفیسر اس تحقیق کے اہم محقق بھی تھے۔

اس تحقیق میں پورے ملک کے اندر 93 ملین گھروں کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے مطابق اوسطاً خوشحال گھرانے 6,482 پونڈ گرین ہاؤس گیس سالانہ فضا میں چھوڑتے ہیں جبکہ غریب گھرانے 5,225 پونڈ۔

عالمی سطح پرگھروں میں استعمال ہونے والا کوئلہ، تیل اور گیس کل کاربن اخراج کا پانچواں حصہ ہے۔ یاد رہے، غریب افراد اور ممالک کا حصہ آلودگی پھیلانے میں کم ہے مگر ماحولیاتی آلودگی اور تبدیلی کا وہ زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts