طلعت بٹ
جمعرات کے روز سویڈن کی قومی ویمن ٹیم نے ہنگری کے خلاف میچ سے پہلے زمین پر گھٹنے ٹیک کر نسل پرستی کے خلاف احتجاج میں حصہ لیا۔
امریکہ کے سیاہ فام کھلاڑیوں کی جانب سے امریکی قومی ترانے کے دوران اس انداز سے احتجاج نے اب ایک علامت کی شکل اختیار کر لی ہے اور نہ صرف دنیا بھر کے مختلف کھلاڑی بلکہ کھیلوں کے مختلف شعبوں میں مختلف ٹیمیں اس احتجاج میں حصہ لے چکی ہیں۔
جمعرات کے میچ میں سویڈن نے ہنگری کو 8-0 سے ہرا دیا۔ یہ مقابلہ یورپی کپ کے لئے کولیفائنگ میچ تھا۔ اس احتجاج بارے ٹیم کی رکن کارولین سیگر نے کہا: ”اس احتجاج کا کسی سطح پر کوئی باقاعدہ فیصلہ تو نہیں ہوا تھا مگر ہم اس احتجاج کا حصہ بننا چاہتے تھے“۔
یاد رہے، برطانیہ میں ہونے والی ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ سیریز سے قبل بھی دونوں ٹیموں نے اس احتجاج میں حصہ لیا تھا۔