خبریں/تبصرے

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے احتجاجاً انڈیا میں کام بند کر دیا

 لاہور (جدوجہد رپورٹ) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت کی انتقامی کاروائیوں کو وجہ بناتے ہوئے منگل کے روز احتجاجاً بھارت میں اپنی کاروائیاں روک دینے کا اعلان کیا۔

ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ وہ اپنے ملازمین کو فارغ کر رہے ہیں، انسانی حقوق بارے اپنی تحقیقی کاروائیاں روک رہے ہیں اور اپنی مختلف کمپنیز کا خاتمہ کر رہے ہیں۔

بھارتی حکومت کی انتقامی کاروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ ان کا بینک اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے حکومت نے منی لانڈرنگ کے الزام میں یہ اکاؤنٹ بند کیا ہے۔ ایمنسٹی انڈیا کے ڈائریکٹر اویناش کمار کا کہنا ہے کہ یہ انتقامی کاروائیاں اس لئے کی جا رہی ہیں کہ ان کی تنظیم نے دِلی میں ہونے والے (مسلم کش) فسادات میں دلی کی پولیس اور حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتساب کی بات کی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts