خبریں/تبصرے

لاہور میں گرفتار طلبہ کو فی الفور رہا کیا جائے: آر ایس ایف

لاہور (پریس ریلیز ریولوشنری سٹوڈنٹس فرنٹ)
 
لاہور میں گرفتار طلبہ کو فی الفور رہا کیا جائے!
 
تمام طلبا و طالبات پر درج مقدمات کو فوراً ختم کیا جائے!
 
تمام یونیورسٹیوں میں طلبہ کے مطالبات کے مطابق آن لائن امتحانات لیے جائیں!
بصورت دیگر ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی!
 
گزشتہ کئی دنوں سے ملک کی بیشتر یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات سراپا احتجاج ہیں۔ طلبہ کا مطالبہ ہے کہ آن لائن کلاسوں کے آن لائن امتحانات لیے جائیں اور لاک ڈاون میں وصول کی گئی فیسوں کا 50 فیصد واپس کیا جائے کیونکہ اس عرصہ میں ادارے کی طرف سے سہولیات کی فراہمی تعطل کا شکار رہی ہے۔ بیشتر شہروں میں طلبہ نے احتجاج منظم کیے لیکن انہیں پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی ہم سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور طلبہ کے حوصلے کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جبر و تشدد کے باوجود اپنے حقوق کی لڑائی جاری رکھی اور کئی جگہوں پر اپنے مطالبات منوانے میں کامیاب ہوئے۔
 
لاہور میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے طلبہ کے احتجاج پر انتظامیہ کے مسلح غنڈوں نے شدید تشدد کیا۔ جس کے نتیجے میں درجنوں طلبہ بری طرح زخمی ہوئے اور کئی کی حالت تشویشنا ک ہے اور وہ تاحال ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اس نجی یونیورسٹی کے مالکان کی ایما پر لاہور انتظامیہ اور پولیس نے سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی میں شامل ہماری ساتھی تنظیم کے طلبہ رہنماو¿ں کو رات گئے گرفتار کیا اور تاحال ان کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ ہم ان کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ان کی فوری و غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم حکام اعلیٰ کو یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ اگر ہفتہ 30 جنوری تک گرفتار طلبہ کو رہا نہیں کیا جاتا تو ’ریولوشنری سٹوڈنٹس فرنٹ‘ (RSF) سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹیوں میں شامل دیگر طلبہ تنظیموں کے ساتھ مل کر غیر معینہ مدت کے لئے ملک گیر احتجاجی تحریک منظم کرے گا اور حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔
Roznama Jeddojehad
+ posts