خبریں/تبصرے

بنگلہ دیشی یوم آزادی پر مودی کی آمد کیخلاف احتجاج کرنیوالے ریاستی جبر کا شکار، 8 ہلاک

لاہور (جدوجہد رپورٹ) بنگلہ دیش میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کے موقع پر ان کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 2 صحافیوں سمیت درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق بھارتی وزیراعظم بنگلہ دیش کی آزادی کی 50ویں سالگرہ کی تقاریب میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر دارالحکومت ڈھاکہ پہنچ چکے ہیں۔ نریندر مودی کے دورہ بنگلہ دیش کے خلاف چٹا گانگ، دارالحکومت ڈھاکہ سمیت مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے۔

چٹاگانگ میں پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 8مظاہرین کو گولیاں لگیں اور 4زخمی ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے جبکہ 4زخمی زیر علاج ہیں۔ دارالحکومت ڈھاکہ میں احتجاج مظاہروں کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، ان جھڑپوں کے نتیجے میں 2صحافیوں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts