خبریں/تبصرے

گلگت: ینگ ڈاکٹرز کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) گلگت میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا ہے۔ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے گلگت شہر میں احتجاجی کیمپ لگا کر دن رات احتجاجی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انکے ساتھ انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ انکے تین بنیادی مطالبات ہیں اگر انہیں حل کر دیا جائے تو وہ پہلے سے بہتر انداز میں فرائض انجام دینگے۔ تین بنیادی مطالبات میں کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کیا جانا، انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ بند کرنا اور سپیشلائزیشن کیلئے ینگ ڈاکٹرز کو وظائف دیئے جانے کے مطالبات شامل ہیں۔

بدھ کے روز عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے سربراہ بابا جان اور پروفیسرضیغم عباس نے بھی احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے مطالبات فوری طور پر منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts