Day: دسمبر 5، 2024


21 ویں صدی کا بحران 2 وجہ سے مختلف ہے: عالمی صورتحال پر چوتھی انٹرنیشنل کا بیان

وبائی مرض کے بعد کے سالوں میں عالمی صورتحال کا تجزیہ اور خصوصیات بیان کرنے میں کچھ قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل ہونے کے باوجود، ہم میں سے بہت کم لوگ اس کثیر الجہتی بحران کی تیز رفتاری کی پیش گوئی نہیں کر سکتے تھے جو گزشتہ 12 سے 18 مہینوں کے دوران سامنے آیا۔ 2024ء کے اواخرمیں، ہم آب و ہوا کے نظام میں در آئی معروضی خرابی کے نتائج کا سامنا کر رہے ہیں، جو کہ گرمی، خشک سالی، برف زاروں کے تیزی سے پگھلنے، شدید سیلاب اور حیاتیاتی انواع کے خاتمے کے حوالے سے ”فوسل تہذیب” کی پیداوار ہے۔یہ عالمی بحران، ماحولیات، نظام خوراک، صحت… بشمول وبائی امراض… غالب بین الاقوامی آرڈر اور طاقتوں کی جغرافیائی سیاست کے تمام شعبوں کو متاثر کر رہا ہے۔