Day: دسمبر 7، 2024


جموں کشمیر: مذاکرات ناکام، لاک ڈاؤن میں جزوی نرمی، داخلی راستوں کی جانب مارچ کا اعلان

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں صدارتی آرڈیننس کے خلاف شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال میں جزوی نرمی کا اعلان کرتے ہوئے آج دن 11بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 11بجے تمام ضلعی صدر مقامات سے پاکستان کے ساتھ اضلاع کو ملانے والے داخلی راستوں کی جانب مارچ کرنے اور داخلی راستوں پر دھرنے دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آج 11بجے سے لاک ڈاؤن بھی دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

10 دسمبر کو لندن اور واشنگٹن ڈی سی میں احتجاج کا اعلان

ان احتجاجی مظاہروں کی کال ترقی پسند اور آزادی پسند تنظیموں پر مشتمل آل پارٹیز رابطہ کمیٹی نے دے رکھی ہے۔ صدارتی آرڈیننس کے خلاف اس اتحاد کے احتجاجی مظاہروں پر حکومت نے بدترین کریک ڈاؤن کر کے 13سے زائد مقدمات درج کر رکھے ہیں، جبکہ ڈیڑھ درجن کے قریب رہنماؤں کو گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔ آل پارٹیز رابطہ کمیٹی نے 9دسمبر تک اپنے ساتھیوں کی رہائی سمیت دیگر مطالبات پورے کرنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں 10دسمبر کو ریاست گیر اور بیرون ریاست احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر رکھا ہے۔

افغانستان: خواتین کو ’دائی‘ کے طور پر تربیت دینے پر پابندی عائد

طالبان کی وزارت صحت عامہ کے قریبی ذرائع نے بی بی سی ریڈیو 4کی ورلڈ ایٹ ون کو بتایا کہ انہیں طالبات کے لیے طبی ادارے اگلی اطلاع تک بند کرنے کے احکامات موصول ہوئے ہیں۔ افغانستان کے مختلف صوبوں میں مڈ وائفری کے کئی اداروں نے خبررساں ادارے کو پابندی کی تصدیق کی ہے۔