لاہور (جدوجہد رپورٹ) ملک کی ایک طاقت ور شخصیت نے وزیر اعظم عمران کان کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ عالمی میڈیا کو انٹرویو دینے کے سلسلے میں احتیاط برتیں۔
اس بات کا انکشاف نجم سیٹھی کی ادارت میں شائع ہونے والے معروف ہفت روزہ ’دی فرائیڈے ٹائمز‘ میں کیا گیا ہے۔ ’سچ گپ‘ کے عنوان سے شائع ہونے والے کالم میں مزید دعوی کیا گیا ہے کہ مذکورہ طاقتور شخصیت نے عمران خان کو یہ ایڈوائس بھی جاری کی ہے کہ وہ میڈیا انٹرویوز میں امریکہ سے متعلق سوچ سمجھ کر بیانات دیں۔