اسلام آباد (نامہ نگار) پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے زیر اہتمام اسلام آباد میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کرتے ہوئے علی وزیر اور دیگر گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
جمعہ کے روز منعقدہ احتجاجی ریلی میں سیکڑوں اراکین پی ٹی ایم کے علاوہ عوامی ورکرز پارٹی سمیت دیگر ترقی پسند رجحانات کے کارکنوں اور عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
شرکا احتجاج نے مطالبہ کیا کہ آئینی حقوق کی بازیابی کا مطالبہ کرنے کی پاداش میں گرفتار کئے گئے پی ٹی ایم کے پر امن کارکنان کو رہا کیا جائے۔ شرکا احتجاج ’علی وزیر کو رہا کرو‘، ’اویس افضال کو رہا کرو‘، ’انیس پشتون کو رہا کرو‘، ’گرفتار ساتھیوں کو رہا کرو‘ سمیت دیگر نعرے لگا رہے تھے، مظاہرین نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر مختلف مطالبات درج کئے گئے تھے۔