خبریں/تبصرے

ارجنٹینا: آئی ایم ایف معاہدے کے خلاف عوامی مظاہرے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے معاہدے اور کٹوتیوں کے پروگرام کے خاتمے کیلئے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق جمعرات کو دسیوں ہزار لوگ بیونس آئرس کی سڑکوں پر نکل آئے جو غربت اور بے روزگاری کی بد حالی سے ناراض ہیں۔ مظاہرین نے صدر البرٹو فرنینڈس کی حکومت کو عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ قرضوں سے نمٹنے کے پروگرام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جس نے ارجنٹینا کی معیشت کو متاثر کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ آبادی کا 50 فیصد حصہ خط غربت سے نیچے ہے اور شدید غربت کی شرح میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ اشیائے خورونوش پر افراط زر 8 فیصد سے زائد ہے۔ انہوں نے صرف وزیر خزانہ کو تبدیل کیا ہے باقی کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts