لاہور (جدوجہد رپورٹ) حقوق خلق پارٹی کے زیر اہتمام ’ماحولیاتی انصاف مارچ‘ کل (جمعہ کے روز) دن دو بجے چیئرنگ کراس لاہور میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس مارچ کے دوران مغربی ملکوں سے مطالبہ کیا جائے گاکہ وہ سیلاب اور بارشوں سے پاکستان میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کریں۔ عالمی قرض دہندگان سے پاکستان کے قرضے موخر کرنے کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔
حقوق خلق پارٹی کے رہنما فاروق طارق نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے:’’ہم یہ مطالبہ کرنے آ رہے ہیں کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کے قرض کو فوری طور پر معطل کریں۔ خاص طور پر جو پاکستان کو مغرب کی وجہ سے نقصان ہوا وہ پورا کریں اور پاکستان کے لوگوں کو ایک باعزت، محفوظ زندگی بسر کرنے کا موقع دیں“۔