لاہور (جدوجہد رپورٹ) روزنامہ جدوجہد آن لائن کے مدیر ڈاکٹر فاروق سلہریا آج 24 نومبر کو پشاور یونیورسٹی میں بک ٹاک دینگے۔ پشاور یونیورسٹی کے جرنلزم ڈیپارٹمنٹ میں وہ اپنی تصنیف ’میڈیا امپیریل ازم ان انڈیا اینڈ پاکستان‘ سے متعلق بات رکھیں گے۔
آج سہ پہر پروگریسیو سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سٹڈی سرکل میں بھی خطاب کرینگے۔ یہ سٹڈی سرکل پولیٹیکل سائنس ڈپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی کے لان میں منعقد ہو گا۔ سٹڈی سرکل میں بھی ’میڈیا امپیریل ازم ان انڈیا اینڈ پاکستان‘ کے موضوع پر ہی بات کی جائیگی۔