خبریں/تبصرے

آکسفورڈ یونیورسٹی میں بینظیر کا پورٹریٹ نصب، ملالہ کی تقریب میں شرکت

لاہور (جدوجہد رپورٹ) سابق وزیر اعظم پاکستان و چیئرپرسن پاکستان پیپلزپارٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی جمہوریت کیلئے خدمات کے اعتراف میں آکسفورڈ یونیورسٹی نے انکا پورٹریٹ اپنے ایک ہال میں نصب کر دیا ہے۔

آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال میں یہ پورٹریٹ نصب کیا گیا ہے۔

پورٹریٹ نصب کرنے کی تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر کے علاوہ ملالہ یوسفزئی، یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے سینئر نمائندگان ڈاکٹر عدیل ملک، ہارون زمان، ڈاکٹر طلحہ پیرزادہ اور مناہل ثاقب نے شرکت کی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts