خبریں/تبصرے

امریکہ: قرض کی وجہ سے ڈیفالٹ کے دہانے پر

لاہور (جدوجہد رپورٹ) جون سے پہلے بائیڈن انتظامیہ اور ریپبلکنز کے درمیان قرض کی حد پر کسی معاہدہ پر اتفاق نہ ہوا تو امریکہ کو جون کے شروع میں اپنے قرض پر ڈیفالٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق ہاؤس سپیکر کیون میکارتھی حکومتی پروگراموں بشمول سوشل سکیورٹی، میڈی کیئر، میڈی کیڈ اور SNAP کے وصول کنندگان کیلئے بجٹ میں بڑے پیمانے پر کٹوتیوں اور کام کی نئی ضروریات پر زور دے رہے ہیں۔

تاہم دوسری طرف امریکی قرضوں کے سب سے بڑے محرکوں میں سے ایک فوجی بجٹ میں کٹوتیوں کی تجویز نہ تو ریپبلکنز اور نہ ہی ڈیموکریٹس پیش کر رہے ہیں۔

ماہر اقتصادیات جیفری سیکس کا کہنا ہے کہ ’ہمیں اس فوجی صنعتی لابی کو کنٹرول میں لانا ہے، لیکن ایسا کرنا مشکل ہے، کیونکہ یہ دو طرفہ معاملہ ہے۔‘

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ’عراق سے یوکرین تک جنگ کی حمایت امریکی قرضوں کے بحران کو ہوا دینے میں مدد کر رہی ہے۔‘ انہوں نے اپنے حالیہ مضمون ’امریکی کی جنگیں اور قرضوں کا بحران‘ میں بھی جنگی لابی کے اقدامات کی وجہ سے قرضوں کے بحران کو زیر بحث لایا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts