خبریں/تبصرے

افغانستان کے مسئلے پر ہالینڈ کی وزیر خارجہ سے استعفیٰ لے لیا گیا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ولندیزی پارلیمنٹ کی اکثریت کے مطالبے پر ہالینڈ کی وزیر خارجہ سگرید کاخ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان پر تنقید کی جا رہی تھی کہ وہ ان افغان شہریوں کو بر وقت یا مناسب طریقے سے ملک سے نکالنے کا بندوبست نہ کر سکیں جنہوں نے افغانستان میں تعینات ہالینڈ کی فوک کے ساتھ بطور مترجم یا ہالینڈ کے ساتھ کسی بھی حیثیت میں کام کیا۔

ہالینڈ نے اگست کے آخری دو ہفتوں میں 2100 افراد کو نکالا مگر کہا جا رہا ہے کہ سینکڑوں ایسے افراد ائر پورٹ ہی نہیں پہنچا ئے جا سکے جنہیں افغانستان سے نکالنا ہالینڈ کی ذمہ داری تھی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts