خبریں/تبصرے

کراچی: مزدور مظاہرے پر قاسم گارمنٹس کے گارڈز کی فائرنگ سے چار مزدور زخمی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) کراچی میں نیشنل ہائی وے پر واقع ایک گارمنٹس فیکٹر ی، قاسم گارمنٹس، کے سکیورٹی گارڈز نے فیکٹری کے سامنے مظاہرہ کرنے والے اپنے ہی مل مزدوروں پر گولی چلا دی جس سے کم از کم چار مزدور زخمی ہو گئے۔

یہ مظاہرہ گذشتہ روز ہی فیکٹری سے بر طرف کئے گئے 35 مزدوروں کی بحالی کے لئے شروع ہوا تھا۔ نہتے مزدوروں پرفائرنگ کے خوفناک جرم کے باوجود پولیس نے مجرموں کو گرفتا ر کرنے کی بجائے بارہ مزدوروں کو گرفتار کر کے شاہ لطیف تھانے پہنچا دیا۔

قاسم گارمنٹس کے مختلف یونٹس ہیں اور یہ کمپنی جرمنی کے معروف برانڈ ٹام ٹیلر جینز کے لئے بھی سامان تیار کرتی ہے۔ ٹام ٹیلر جینز کا ہیڈ کوارٹر ہیمبرگ میں ہے۔

کراچی کے اندر گذشتہ چند ہفتوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے کہ فیکٹری مالکان نے مزدوروں پر گولی چلوائی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts