خبریں/تبصرے

’جہاد آن سکرین‘: سٹاک ہولم میں سیمینار، مدیر جدوجہد مقالہ پیش کریں گے

سٹاک ہولم (جدوجہد رپورٹ) سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہولم میں 14 اکتوبر کو ’جہاد آن سکرین‘ کے عنوان سے ’فلم سنٹرم‘کے زیر اہتما م ایک سیمینار کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں مدیر جدوجہد فاروق سلہریا تحقیقی مقالہ پیش کریں گے۔

تقریب کی صدارت فلم سینٹرم کے مرکزی بورڈ سیکرٹری طلعت بٹ کریں گے۔ فلم سینٹرم سویڈن سے تعلق رکھنے والے فلمسازوں کی ایک قومی سطح کی تنظیم ہے جس کی بنیاد 1968ء میں رکھی گئی تھی۔ سیمینار کا آغاز 2 بجے ہو گا۔ یہ سیمینار فلم سینٹرم کے مرکزی دفتر میں ہو گا جو سٹاک ہولم کے اُولڈ ٹاون (گاملا ستان) میں واقع ہے (21 Stora Nygatan)۔ سیمینار ’روزنامہ جدوجہد‘ کے فیس بک پیج سے لائیو نشر کیا جائے گا۔

فاروق سلہریا اپنے مقالے میں ان پاکستانی فلموں کا جائزہ پیش کریں گے جن کا موضوع جہاد یا توہین مذہب تھا۔ اس موضوع پر ان کی تحقیق ایک باب کی شکل میں ان کی ڈاکٹر قیصر عباس (مدیر اعلیٰ روزنامہ جدوجہد) کے ہمراہ مدون کی گئی کتاب ’فرام ٹیرر ازم ٹو ٹیلی ویژن‘ میں شامل ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts