خبریں/تبصرے

حنا جیلانی کے لئے سٹاک ہولم ہیومن رائٹس ایوارڈ کا اعلان

سٹاک ہولم (طلعت بٹ) انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی پاکستان کی معروف وکیل حنا جیلانی کو سٹاک ہولم ہیومن رائٹس ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ ایوارڈ سویڈش بار ایسوسی ایشن، انٹرنیشنل بار ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل لیگل اسسٹنس کنسورشیم (آئی ایل اے سی) کی جانب سے مشترکہ طور پر دیا جاتا ہے۔

اس ایوارڈ کا اعلان 7 اکتوبر کو کیا گیا۔ اس موقع پر انٹرنیشنل بار ایسوسی ایشن کے صدر ہوراسیو نیتو (Horacio Neto)نے کہا: ”میری نظر میں اس سے بہتر اس ایوارڈ کا کوئی اور حقدار نہیں ہے“۔

اپنی بہن عاصمہ جہانگیر کی طرح حنا جیلانی ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان، دستک، ویمن ایکشن فورم اور اے جی ایچ ایس جیسے ادارے قائم کرنے والے بانی افراد میں شامل تھیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts