روزنامہ جدوجہد کی ویب سائٹ تین روز تک تکنیکی خرابی کے باعث بند رہی۔ جس کی وجہ سے قارئین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور تشویش کا بھی اظہار کیا گیا۔
تکنیکی مسائل کو اب حل کر لیا گیا ہے اور دوبارہ ویب سائٹ مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے۔ اگر قارئین کو پھر بھی ویب سائٹ موبائل یا لیپ ٹاپ پر اوپن کرنے میں مسئلہ درپیش آئے تو انٹرنیٹ براؤزنگ ہسٹری کلیئر کرنے کے بعد کوشش کریں۔
تین روز تک قارئین کو درپیش آنے والی مشکلات اور تشویش پر ادارہ جدوجہد معذرت خواہ ہے۔