لاہور (جدوجہد رپورٹ) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے ڈائریکٹر کامریڈ کرامت علی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اتوار30جون کو آڈیٹوریم ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان گارڈن ٹاؤن لاہور میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
تعزیتی ریفرنس سے محمد تحسین(ساؤتھ ایشیاء پارٹنر شپ)، غلام فاطمہ(بانڈڈ لیبر لبریشن فرنٹ)، خالد محمود(لیبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن)، سیدہ دیپ(سینٹر فار پیس اینڈ سیکولر سٹڈیز)، امتیاز عالم(سیفما)، فاروق طارق(حقوق خلق پارٹی)، اویس قرنی (طبقاتی جدوجہد)، بلال ظہور(فولیو بکس) اور دیگر مقررین خطاب کریں گے۔
اس تعزیتی ریفرنس کا انعقاد پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے۔ حقوق خلق پارٹی، طبقاتی جدوجہد، لیبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن، ساؤتھ ایشیاء پارٹنر شپ، بانڈڈ لیبر لبریشن فرنٹ، سنٹر فارپیس اینڈ سیکولر سٹڈیز اور فولیو بکس معاون کا کردار ادا کریں گے۔