لاہور (روزنامہ جدوجہد) لگ بھگ چھ ماہ قبل ہم نے ’روزنامہ جدوجہد‘ کی آن لائن اشاعت کا آغاز کیا تھا۔ ہمارا پہلا ایڈیشن 22 اپریل کو شائع ہوا۔ 22 اپریل 2019ء عظیم سوویت انقلاب کے بانی ولادیمیر لینن کی 149 ویں سالگرہ تھی۔
انقلابِ روس کی 102 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ’روزنامہ جدوجہد‘ کی باقاعدہ تقریبِ اجراء کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
یہ تقریب 8 نومبر کو لاہور پریس کلب میں، سہ پہر 3 بجے منعقد ہو گی۔
مقررین میں لال خان (مدیر ایشین مارکسٹ ریویو)، محمل سرفراز (صحافی و تجزیہ نگار)، فاروق سلہریا (مدیر’روزنامہ جدوجہد‘) اور آمنہ وحید (پروگریسو اسٹوڈنٹس کولیکٹو)شامل ہیں۔
’روزنامہ جدوجہد‘ کے ادارتی بورڈ میں ڈاکٹر قیصر عباس (واشنگٹن)فاروق سلہریا، اویس قرنی، ربیعہ باجوہ، عمار یاسر اور فاروق طارق شامل ہیں۔
ہم اپنے تما م قارئین، ساتھیوں اور دوستوں کو اس تقریب میں خوش آمدید کہیں گے۔ آپ کی شرکت مین اسٹریم سرمایہ دار اور تجارتی میڈیا کے مقابلے پر محنت کشوں اور ترقی پسندوں کے ایک سوشلسٹ متبادل کی تعمیر میں ہماری معاون بھی ہو گی اور ہمارا حوصلہ بھی بڑھائے گی۔