خبریں/تبصرے

فیس بُک کی کرپٹو کرنسی لبرا سے پے پال کی علیحدگی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پے پال (PayPal) نے فیس بُک کے اس منصوبے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت فیس بک”لبرا“ کے نام سے کرپٹو کرنسی جاری کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

فیس بک نے اپنے اس منصوبے میں دنیا کی بڑی بڑی کریڈٹ کارڈ کمپنیوں، بنکوں اور اس شعبے کے دیگر بڑے کھلاڑیوں کو ساتھ شامل کیا ہے۔

پے پال سمیت اس منصوبے میں 28 ملٹی نیشنلز اور این جی اوز شامل تھیں (اب ان کی تعداد 27 رہ گئی ہے)۔

کہا جا رہا ہے کہ فیس بک کی کرپٹو کرنسی عالمی سطح پر مالیاتی نظام کو بدل کر رکھ دے گی۔ اس کرپٹو کرنسی کے اجرا سے عالمی مالیاتی نظام ایک نئے دور میں داخل ہو جائے گا۔

البتہ پے پال کی علیحدگی اس منصوبے کے لئے ایک دھچکا تصور کی جا رہی ہے۔ پے پال نے علیحدہ ہونے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts