خبریں/تبصرے

بولیویا: مورالس کے حامیوں پر پھر سے گولیوں کی بوچھاڑ، 8 مزید ہلاکتیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گذشتہ روز بولیویا کی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سابق صدر ایوو مورالس، جو اِن دنوں میکسیکو میں جلا وطن ہیں، کے حامیوں پر گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ مظاہرین ایل آلتو سے مقام پر سینکاتاہائیڈرو کاربن پلانٹ کے باہر دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے تھے۔ یہ دھرنا صدر ایوو مورالس کے خلاف ہونے والی بغاوت کے خلاف ایک احتجاج تھا۔

10 نومبر کو ہونے والی بغاوت کے بعد، یہ دوسری دفعہ ہے کہ ایوو مورالس کے حامیوں پر گولی چلائی گئی ہے۔ اب تک کم از کم 29 افراد گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد سینکروں میں ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts