خبریں/تبصرے

گوگل کی مالیت 1 ٹریلین ڈالر ہو گئی

لاہور (جدوجہد رپورٹ)گوگل کی مالک کمپنی، ایلفابیٹ (Alphabet) وال اسٹریٹ کی تیسری ایسی کمپنی بن گئی ہے جس کی مالیت ایک ٹریلین ڈالر ہے۔ دیگر دو کمپنیوں میں ایپل(1.4ٹریلین ڈالر) اور مائیکرو سافٹ (1.3ٹریلین ڈالر) شامل ہیں۔

سی این این کے مطابق یہ امریکی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ وال اسٹریٹ میں درج تین امریکی کمپنیوں کی مالیت ایک ٹریلین سے زائد ہے۔

2018ء میں ایمازن بھی ایک ٹریلین مالیت کی کمپنی بن گئی تھی مگر اب اس کی مالیت 930 ارب ڈالر ہے۔

دنیا کی سب سے مہنگی کمپنی، سعودی تیل کمپنی، ارام کو (Aramco) ہے جس کی مالیت 1.8 ٹریلین ڈالر ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts