خبریں/تبصرے

55 فیصد امریکی خواتین ووٹر جمہوری سوشلزم کی حامی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ایک تازہ جائزے کے مطابق 18 سے 54 سال کی عمر والی امریکی خواتین کی اکثریت یعنی 55 فیصد، جمہوری سوشلزم کی حامی ہیں۔

یہ اعداد و شمار ہیرس پول نے پیش کئے ہیں اور یہ سروسے امریکی اخبار ایکسیوز (Axios) کے علاوہ ایچ بی او کے لئے کیا گیا ہے۔

سروے کے مطابق عورتوں میں سوشلزم کی مقبولیت چالیس فیصد سے بڑھ کر پچپن فیصد ہو گئی ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ہر دس میں سے چار امریکی جمہوری سوشلزم کے حامی ہیں۔

ایکسیوز کے دو صحافیوں کا کہنا ہے کہ امریکی مارکسی طرز کا معاشی نظام نہیں چاہتے بلکہ ان کے خیال میں سوشلزم سے مراد ناروے اور سویڈن کی طرز پر مفت تعلیم، مفت علاج اور بہتر تنخواہ ہے۔

اس وقت امریکہ میں صدارتی انتخاب کے لئے پارٹی امیدواروں کی نامزدگی کے لئے پرائیمریز کا سلسلہ جاری ہے اور ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار برنی سانڈرزجمہوری سوشلزم کی بات کرنے والے واحد اور مضبوط امیدوار ہیں۔

بائیں بازو کے امریکی اخبار جیکوبن کا دعویٰ ہے کہ ٹرمپ کو اگر کوئی ڈیموکریٹک امیدوار ہرا سکتا ہے تو وہ برنی سانڈرز ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts