لاہور ( روزنامہ جدوجہد) مورخہ 26 فروری 2020ء کو پاک ٹی ہاؤس لاہور میں انجمن ترقی پسند مصنفین لاہور (پنجاب) اور سیفما کے زیر اہتمام معروف مارکسی دانشور اور سیاسی رہنما کامریڈ لال خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں شریک کامریڈ لال خان کے قریبی ساتھیوں اور دوستوں نے ان کی زندگی اور سوشلزم کے نظریات کیلئے ان کی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔
مقررین میں عمران کمیانہ، اویس قرنی، ڈاکٹر طاہر شبیر، عامر حسینی، ڈاکٹر سید عظیم، عابد حسین عابد، فرخ سہیل گوئندی، ارشد بٹ، فاروق طارق اور امتیاز عالم شامل تھے۔ اس کے علاوہ شہباز انور خان نے کامریڈ لال خان کو منظوم خراج تحسین پیش کیا۔