خبریں/تبصرے

کامریڈ لال خان کا تعزیتی ریفرنس 28 فروری سہ پہر 2 بجے ایچ آر سی پی لاہور میں منعقد کیا جائے گا

روزنامہ جدوجہد

دعوت نامہ

محترم ساتھیو

کامریڈ لال خان کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس 28 فروری بروز جمعہ سہ پہر دو بجے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان(ایچ آر سی پی)، کے درآب پٹیل ایڈیٹوریم، 107 ٹیپو بلاک نیو گارڈن ٹاؤن، لاہور میں منعقد ہو گا۔

لاہور لیفٹ فرنٹ اور طبقاتی جدوجہد کے زیر اہتمام اس تعزیتی ریفرنس میں کامریڈ لال خان (ڈاکٹر یثرب تنویر گوندل) کے قریبی دوست ان کی انقلابی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

ان میں صدف تنویر گوندل (اہلیہ ڈاکٹر لال خان)، آئی اے رحمان، خورشید احمد، امتیاز عالم، فاروق طارق، راشد رحمان، جواد احمد، قاضی سعید، ساجدہ میر، شاہدہ جبیں، چوھدری منظور احمد، فرخ سہیل گوئیندی، عمار علی جان، طارق بیگ، عمران کمیانہ، اویس قرنی، ساشاجاوید، الیاس خان، سیدہ دیپ اور دیگر شامل ہیں۔

آپ کو شرکت کی دعوت ہے۔

منجانب: فاروق طارق (کنوینر لاہور لیفٹ فرنٹ) 03008411945
اویس قرنی 03338827194

Roznama Jeddojehad
+ posts