Day: فروری 6، 2025


یو ایس ایڈ کی فنڈنگ روکنے کا فیصلہ، اثرات کیا ہوں گے؟

تیسری دنیا میں حال ہی میں یورپی تسلط سے آزاد ہوئے ممالک سیاسی آزادی کے ساتھ ساتھ معاشی آزادی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے خواہشمند تھے۔ 1950 کی دہائی میں امریکی اسٹیبلشمنٹ پریشان تھی کہ یہ ملک امریکہ اور یورپ کی ”آزادیوں“کی خواہش رکھنے کے بجائے سوشلسٹ ممالک کی معاشی پلاننگ سے زیادہ متاثر نظر آرہے تھے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ سامراج مخالف انقلابی تحریکیں سیاسی اور معاشی آزادی کو ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم سمجھتی تھیں اور جن مشکل معروضی حالات میں سوویت یونین نے ہٹلر کو شکست دے کر معاشی ترقی کی،اس کی مثال نہرو سے لے کر فیڈل کاسترو تک تمام تیسری دنیا کے لیڈران دیا کرتے تھے۔

امریکی امداد پر روک: 12 لاکھ افغان مہاجرین سمیت 17 لاکھ پاکستانی متاثر ہونگے

ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے امریکہ کی غیر ملکی امداد روک لگانے سے پاکستان میں 17لاکھ افراد متاثر ہونگے، جن میں 12لاکھ افغان مہاجرین بھی شامل ہیں۔ متاثرہ افراد کو میسر60سے زائد سہولیات بند ہونے کے علاوہ زندگی بچانے اور تولیدی صحت کی خدمات بھی منقطع ہو جائیں گی۔