امریکی اشیا کی درآمدات پر ٹرمپ کا ٹیرف میں اضافہ 130 سے زائد سالوں میں سب سے بڑا ہے، جس سے موثر اوسط ٹیرف کی شرح 25 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اس سے غریب ’گلوبل ساؤتھ‘کے ممالک سے امریکہ کو اشیا کی برآمدات کو شدید نقصان پہنچے گا، جنہیں کوئی استثنیٰ نہیں ہے۔ دوسری طرف ویتنام جیسے ملک کو 45 فیصد کے ٹیرف میں اضافے کا سامنا ہے، جبکہ چین کو 59 فیصد کے ٹیرف میں اضافے کا سامنا ہے۔ تمام ممالک کے لیے 10فیصد ٹیرف میں اضافہ کیا گیا ہے، چاہے امریکہ کا ان کے ساتھ تجارتی خسارہ نہ بھی ہو۔
