Day: جنوری 27، 2021


احتجاج کرنیوالے طلبہ پر تشدد: اب مطالبات آن لائن امتحانات تک محدود نہیں رہیں گے

انقلابی طلبہ محاذ (آر ایس ایف) کے مرکزی آرگنائزر اویس قرنی نے طلبہ پرتشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ احتجاج صرف آن لائن امتحانات تک محدود نہیں رہے گا، تعلیم کے کاروبار کے خاتمے سمیت تعلیم کا کاروبار کرنے والے مافیا کو جوابدہ بنانے تک یہ احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

عدالت آج علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گی

علی وزیر اور ریاستی جبر کے شکار دیگر سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنان کی جبری گمشدگیاں اور قربانیاں ٹھہرے ہوئے اور مایوسیوں میں دھنسے ہوئے سماج میں روشنی کی وہ پہلی کرنیں ہیں جو ایک نئی روشن صبح کی نوید سنا رہی ہیں۔ وہ وقت دور نہیں ہے جب چھوٹی چھوٹی بغاوتیں اور تحریکیں محنت کش طبقے کی ایک بڑی بغاوت کی شکل اختیار کرتے ہوئے اس خطے کے محنت کشوں اور نوجوانوں کا مقدر بدلنے کا باعث بنیں گی۔