لاہور (ادارتی بورڈ) معزز قارئین! ’روزنامہ جدوجہد‘ کے ادارتی بورڈ کی جانب سے ہم آپ کے لئے ایک پر مسرت نئے سال کی خواہشات کے ساتھ آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ آپ نے ہماری حوصلہ افزائی جاری رکھی جس کا نتیجہ ہے کہ ’جدوجہد‘ کا نام ملک کے کونے کونے میں پہنچنے لگا ہے۔
گذشتہ دو سال کی طرح، امسال بھی ہم تقریباً دو ہفتے کی سالانہ تعطیل کااعلان کر رہے ہیں۔ اس تعطیل کا مقصد ایک طرف ہمارے کل وقتی عملے کو چھٹیوں کی سہولت فراہم کرنا ہے تو دوسری جانب اگلے سال کی منصوبہ بندی، ویب سائٹ کی ڈویلپمنٹ وغیرہ شامل ہوتی ہے۔
ہمارا اگلا شمارہ 10 جنوری کو شائع ہو گا۔
ہمیں امید ہے آپ کے تعاون سے ’جدوجہد‘ نئے سال میں سوشلزم کی مزید توانا آواز بن کر اپنا سفر جاری رکھے گا۔