جنوبی وزیرستان سے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 دسمبر تک موخر کر دی گئی ہے۔
Day: دسمبر 16، 2021
گلگت بلتستان کے وسائل پر اجتماعی ملکیت تسلیم کی جائے، سوشلزم واحد حل ہے: بابا جان
ہم سمجھتے ہیں کہ سوشلسٹ انقلاب ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے سے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ سوشلزم کے نظریات کی بنیا دپر ہی وہ نظام قائم کیا جا سکتا ہے، جس میں حق اور انصاف لوگوں کو فراہم ہو سکے۔ مسئلہ جموں کشمیر سمیت دیگر تمام مسائل کا آج کے عہد میں ایک ہی حل ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سیاسی کارکنوں کو انقلابی جدوجہد کو آگے بڑھانا چاہیے۔ سیاسی کارکنوں کے خلاف مقدمات کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ جموں کشمیر سمیت پاکستان بھر میں گرفتار سیاسی کارکنوں کو رہا کیا جانا چاہیے۔ سیاست کا راستہ روکنے سے انتہا پسندانہ رجحانات کے ابھرنے کے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں، ایسے طریقوں سے معاشرے آگے نہیں بڑھا کرتے۔ نوجوان پر امن اور ترقی پسند تحریک کا حصہ بنیں تاکہ ملک کے عوام کو راہ نجات مل سکے۔
مہنگائی، بیروزگاری کے خلاف عدم مساوات مزاحمتی اتحاد کی تشکیل
کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ 17 جنوری سے 22 جنوری کے دوران منعقد ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے دوران ملک بھر کے 20 شہروں میں عدم مساوات کے خلاف ریلیاں، مظاہرے، مشاعرے، تھیٹر اور دیگر پبلک سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی کی انسانی حقوق کانفرنس
نثار شاہ ایڈووکیٹ نے سیالکوٹ سانحہ پر ریاست، حکومت سیاسی جماعتوں اور مذہبی گروہوں کے بیانئے کو بنیاد ی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے خلاف جتنے بھی مذمتی بیانات آئے ہیں ان میں ملوث افراد کو سزائے موت دینے کی بات کی گئی جبکہ اصل بات سزا نہیں بلکہ مسئلہ کا تدارک کرنا ہے۔