پاکستان کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس اجلاس سے خطاب بھی کیا۔ تاہم ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ممبران اسمبلی کو اس اجلاس سے نہ صرف لاعلم رکھا بلکہ پوری کوشش کی گئی کہ اپوزیشن میں سے کوئی بھی رکن اسمبلی اس اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔
