Day: دسمبر 10، 2021


امریکہ ’جمہوریت کانفرنس‘ میں آزادی اظہار کو ترجیح دے: عالمی تحفظ صحافت کمیٹی

تحفظ صحافت کی عالمی کمیٹی،سی پی جے نے کہاہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے زیراہتمام ہونے والی عالمی جمہوریت کانفرنس پوری دنیا میں صحافت اور میڈیا پر جاری قدغنوں کے خلاف آواز بلندکرے اورذرائع ابلاغ کے تحفظ کے لئے موثراقدامات کرے۔ تنظیم نے ایک بیان میں امریکی حکومت پر زور دیا ہے کہ آزادی صحافت کے بغیرجمہوریت کا تصور محض ایک خیال خام ہے اوریہ کانفرنس، جس میں عالمی رہنما بڑی تعدادمیں شرکت کررہے ہیں، اس سلسلے میں اہم اقدامات کرسکتی ہے۔