واضح رہے کہ افغانستان اور پاکستان دنیا بھر میں صرف دو ہی ایسے ملک ہیں جہاں سے پولیو کے مرض کا خاتمہ نہیں ہو سکا۔ تاہم پاکستان نے گزشتہ ماہ اعلان کیا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سال کے دوران پاکستان میں کوئی پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

روس کے یوکرین پر حملے کے خلاف جمعرات اور جمعہ کو ٹوکیو سے تل ابیب اور نیو یارک تک کے شہروں میں مظاہرین نے عوامی چوکوں اور روسی سفارتخانوں کے باہر احتجاج کیا۔
’رائٹرز‘ کے مطابق سب سے پہلا احتجاج جمعرات کو واشنگٹن میں روسی سفارتخانے کے باہر منعقد کیا گیا۔ یہ احتجاج روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے فوجی آپریشن کے اعلان کے محض 3 گھنٹے بعد ہی کیا گیا۔
امریکی دارالحکومت میں درجنوں مظاہرین یوکرین کے جھنڈے لہرا رہے تھے اور روسی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
حکام کے دباؤ کے باوجود جمعرات کی شام ماسکو کے مرکز میں 1 ہزار سے زائد لوگ جمع ہوئے۔ مظاہرین نے جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ور جنگ مخالف نعرے لگائے۔