طالبان کو تسلیم کرنے سے افغانستان کے المیے کو مزید طول دیا جائے گا۔ انسانی المیہ یقینا خوفناک شکل اختیار کر چکا ہے۔ اس المیے سے نپٹنے کا طریقہ افغان رجیم کو طول دے کر نہیں، اس کی زندگی مختصر کر کے حل ہو گا۔ انسانی المیے سے نپٹنے کے لئے ضروری ہے کہ فوری طور پر اقوام متحدہ کے ادارے افغان لوگوں کی غیر مسلح تنظیموں اور کمیونٹیوں کے ساتھ مل کر اقدامات کریں۔
