آپ کی آڈیو سے مزید پتہ چلا کہ آپ جمہوریت پسند ہیں اور حقیقی آزادی کی قائل ہیں۔ امید ہے آپ اپنے والد سلمان شاہ کے خلاف بھی کسی دن یہ موقف اختیار کریں گی کہ انہوں نے جنرل مشرف کی فوجی آمریت کا حصہ بن کر جمہوریت کا نقصان کیا۔ امید ہے آپ کے والد بھی اپنی اس جمہوریت دشمنی پر پاکستانی شہریوں سے معافی مانگیں گے کیونکہ جب سے آپ روپوش ہوئی ہیں انہیں بھی جمہوریت کی اہمیت کا اندازہ ہو گیا ہے۔ ویسے کبھی سوچا، یا آپ کے والد نے (جو ماہر معیشت ہیں) کبھی بتایا کہ غیر ملکی قرضوں کی واپسی، نئیو لبرلزم، نج کاری، آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عمل درآمد بھی انتہائی غیر جمہوری معاشی اقدامات ہیں۔
Month: 2023 مئی
این ایس ایف کا ’انقلاب مسلسل کنونشن‘ 10 جون کو راولاکوٹ میں منعقد کرنے کا اعلان
اس موقع پر ’مہنگائی مکاؤ یوتھ کاررواں‘ کے نام سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا اور ’برصغیر میں مظلوم قومیتوں کے مستقبل‘ کے عنوان سے جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ جلسہ عام سے پاکستان کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور جموں کشمیر کے مختلف اضلاع سے نوجوان قائدین خطاب کرینگے۔
جاپان اور جی 7 ملکوں کی جانب سے فوسل فیول کی فنڈنگ کیخلاف احتجاج
پاکستان سمیت ایشیا بھر میں جاپان اور جی سیون ممالک کی جانب سے فوسل فیول کی فنڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے ماحولیاتی اہداف کو پورا کرنے کے لئے قابل تجدید توانائی میں زیادہ سرمایہ کاری کا مطالبہ کیا۔
توہین پارلیمنٹ پر سزا، توہین عوام پر خاموشی!
سنئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے سیکرٹری جرنل قمر الزماں خان کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان ’توہین پارلیمنٹ پر سزا، توہین عوام پر خاموشی!‘
جموں کشمیر میں آٹا بحران: منظم لوٹ مار کیخلاف زور پکڑتی تحریک
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں آٹا بحران ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہا ہے۔ حکومت نے آٹے کی قیمتوں میں 600 روپے فی من اضافہ کیا ہے اور مزید 1200 روپے فی من اضافے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
دیوتاؤں کی لڑائی میں عوام کی قربانی
پاکستانی ریاست کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو اپنے آغاز سے ہی یہ ریاست معاشی، سیاسی اور نظریاتی بحران کا شکار نظر آتی ہے۔ تاہم بحران کی جو شدت اور انتشار کی جو کیفیت آج ہے، اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ہے۔ معاشی بحران اور سیاسی و سماجی انتشار اپنی انتہاؤں کو پہنچ چکا ہے۔ حکمران طبقے کی لڑائی خفیہ سازشوں اور الزام تراشیوں سے نکل کر سڑکوں پر ہی نہیں بلکہ ایک دوسرے کے گھروں پر حملوں اور گریبانوں پر ہاتھ ڈالنے تک پہنچ چکی ہے۔ ریاستی اداروں میں پھوٹ اور دھڑے بندی،جو پہلے ڈھکی چھپی تھی، اب بالکل واضح ہو چکی ہے۔
اگلے 5 سال تاریخ کے گرم ترین دور ہوں گے: اقوام متحدہ
اب تک ریکارڈ کئے گئے گرم ترین 8 سال 2015ء سے 2022ء کے درمیان تھے، جن میں 2016ء سب سے زیادہ گرم تھا۔ تاہم موسمیاتی تبدیلیوں میں تیزی آنے کے ساتھ درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پاکستان: فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ میں 29 فیصد کمی
’ڈان‘ کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے بیرونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے سنگین خطرہ لاحق ہے اور ڈیفالٹ جیسی صورتحال کا سامنا ہے، جولائی سے اپریل کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے رقوم کی آمد میں بھی 13 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
پھانسی کی سزاؤں میں 50 فیصد اضافہ، گزشتہ سال 883 افراد کو پھانسی ہوئی
’الجزیرہ‘ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منتقل کو سزائے موت کے استعمال سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ پھانسیوں کی تعداد سال 2021ء کے مقابلے میں گزشتہ سال 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تاہم چین میں پھانسی کی سزائیں پانے والے افراد کی تعداد اس رپورٹ میں شامل نہیں ہے۔
تیل اجارہ داری ایگزن موبل کا مقدمہ سے بچنے کیلئے تشدد کے متاثرین سے تصفیہ
تیل کی ایک بڑی اجارہ داری ایگزن موبل نے انڈونیشیا میں شہریوں کو تشدد، ریپ، حراست اور قتل عام کا نشانہ بنانے کے مقدمہ کے ٹرائل سے قبل ہی متاثرین سے تصفیہ کر لیا ہے۔ تصفیہ کی شرائط اور متاثرین کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔