Day: مئی 4، 2023

[molongui_author_box]

طالبان کا افغانستان: 2800 خواتین صحافیوں میں سے اب 250 رہ گئی ہیں

انکا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت ساری افغان خواتین سے بات کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ’جب وہ مجھ سے بات کر رہی تھیں تو انہوں نے اپنے چہرے مکمل ڈھانپے ہوئے تھے۔ آپ تصور کر سکتے ہیں کہ وہ کن حالات میں زندہ ہیں۔‘

کیا صدر علوی یو اے ای کی سرینگر میں سرمایہ کاری پر بھی سوال اٹھائیں گے؟

معروف دفاعی تجزیہ کار اور مصنفہ عائشہ صدیقہ نے صدر پاکستان عارف علوی کے ایک بیان پر رد عمل دیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا صدر علوی متحدہ عرب امارات کے ڈولپر ’EMAAR‘ (امار) کی جانب سے سرینگر میں مال تعمیر کرنے سے متعلق سوال کرنے والا بیان بھی جاری کریں گے؟

پاکستان مذہبی آزادیوں کے حوالے سے تشویش والے ملکوں میں شامل

ان ملکوں میں پاکستان سمیت وہ 12 ملک بھی شامل ہیں جنہیں امریکی محکمہ خارجہ نے نومبر 2022ء میں سی پی سی کے طور پر نامزد کیا تھا۔ پاکستان سے متعلق رپورٹ میں پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے علاوہ آئین میں شامل شقوں پر بھی تنقید کی گئی ہے۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ امریکی حکومت پاکستان سے آئین کی کچھ شقوں کو تبدیل کرنے پر زور دے۔ جبری مذہب کی تبدیلی، اقلیتی آبادیوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ہجوم کے ہاتھوں قتل، توہین مذہب کے الزامات میں ہجوم کے ہاتھوں قتل اور سزاؤں کے علاوہ جبری شادیوں جیسے مسائل کو بھی سامنے لایا گیا ہے۔

مہنگائی میں پاکستان نے سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان نے مہنگائی میں سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پاکستان اب ایشیا میں سب سے تیز رفتار افراط زر کاشکار ملک بن گیا ہے۔ ’بلوم برگ‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کمزور کرنسی، خوراک اور توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات نے اپریل میں قیمتوں میں اضافے کو خطے کی بلند ترین سطح تک پہنچا دیا۔