Day: جنوری 25، 2024


سپریم کورٹ جج جرنیلوں سے بھی مہنگے: ماہانہ تنخواہ، الاؤنس 17 لاکھ

گزشتہ سال بطور قائمقام صدر پاکستان صادق سنجرانی نے ایک آرڈیننس جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور ججوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا۔ ’سیلری آف ججز آف سپریم کورٹ آرڈر2023‘ کے مطابق چیف جسٹس کی ماہانہ تنخواہ12لاکھ29ہزار189روپے کی گئی، جبکہ سپریم کورٹ کے ایک جج کی تنخواہ 11لاکھ61ہزار 163روپے ماہانہ مقرر کی گئی۔ یہ آرڈیننس یکم جولائی2023سے نافذ العمل ہے۔

رام مندر سے ہندو مسلم محنت کشوں کو کوئی فائدہ نہیں: ریڈیکل سوشلسٹ

ریڈیکل سوشلسٹ ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کے افتتاح کے سیاسی طور پر خوفناک تماشے کی سخت مذمت کرتی ہے۔ 22 جنوری 2024 کو ’پران پراتشتھان‘کی تقریب آزادی کے بعد سے ایک سیکولر جمہوری نظام کو برقرار رکھنے کی کوششوں کو ایک اور عظیم علامتی دھچکا ہے۔ یہ واقعہ ہندو راشٹرا کے قیام کی طرف ہائیڈرا کی سربراہی والے سنگھ پریوار کے انتہائی منقسم فرقہ پرست فرقہ وارانہ ایجنڈے کی علامت ہے، اور ان کے جنگجو ہندوتوا نظریہ کو ملک کی غالب عام فہم کے طور پر ابھارنے کے مشن کی نمائندگی کرتا ہے۔ رام مندر کا افتتاح 2014میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد ایک دہائی طویل آمرانہ ایمرجنسی جیسی حکمرانی کے پس منظر میں آیا ہے۔

بلڈی ہسٹری آف بلاسفیمی فائٹس: نارویجن صحافی عطا انصاری کی کتاب فروری میں شائع ہو گی

’بلڈی ہسٹری آف بلاسفیمی فائٹس‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی یہ معلوماتی کتاب بلاسفیمی کے نام پر ہونے والے بعض پر تشدد واقعات کا احاطہ کرتی ہے۔ انہوں نے اس کتاب کے ذریعے اُن تنازعات اور واقعات کی تہہ تک جانے کی کوشش کی ہے، جن کی وجہ سے کئی دہائیوں سے اسلامی دُنیا اور مغرب کے تعلقات میں دراڑیں پڑرہی ہیں۔ یہ کتاب آسکہاؤگ پبلشنگ ہاؤس، جو ناروے کے بڑے پبلشرز میں شمار ہوتے ہیں، کے زیر ِاہتمام شائع ہو رہی ہے۔

رام مندر: مذہبی جنون کی ایک خطرناک علامت

ان تقریبات کا مقصد اور وزیراعظم کا مرکزی کردار ظاہری طور پر مذہبی ہے، لیکن کچھ سینئر پروہت اس سے اختلاف کرتے ہیں۔ ا نہوں نے اس تقریب کا بائیکاٹ کیا، کیونکہ مودی تکنیکی طور پر ’پران پراتشتھا‘(روح کو مورتی کے اندر ڈالنے) کی رسم ادا کرنے کیلئے اہل نہیں تھے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ مودی ایک بار پھریہ ثابت کرنا چاہتے تھے کہ ان کے تحت ایک نیا بھارت وجود میں آچکا ہے، جس کی 1947میں پیدا ہونے والے بھارت سے لگ بھگ کوئی مشابہت نہیں ہے۔