”یہ کریمہ بلوچ کی ہی تحریک ہے،جس کی آج قیادت ماہ رنگ بلوچ، آمنہ بلوچ، سمی دین بلوچ اور صبیحہ بلوچ کے ہاتھوں میں ہے۔ بلوچ نسل کشی اور بربریت کے خلاف پاکستان بھر کے عوام اسی طرح ہمارا ساتھ دیں اور سرکاری بیانیہ کو مسترد کریں۔ یہ ہر مظلوم کی تحریک ہے اور تمام مظلوم مل کر ہی جیت سکتے ہیں۔ عوام بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ ہیں۔ مقابلے میں لگایا گیا دھرنا ریاست کے کارندوں کا ہے۔ ریاست کے یہ حربے عوام ناکام بنائیں گے۔“
Day: جنوری 15، 2024
طالبان کا افغانستان: غریب افغان بیٹیاں بیچنے پر مجبور
طالبان کے افغانستان میں غربت سے تنگ افغان 8سے10سال کی کم عمر بیٹیوں کو شادی کیلئے فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ ’واشنگٹن پوسٹ‘کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہیرات صوبے کے شاہرکِ سبز علاقے میں قائم خیمہ بستی میں بے گھر افراد نے 118لڑکیوں کو چائلڈ دلہن کے طور پر فروخت کیا اور 116خاندان لڑکیوں کے خریداروں کے انتظار میں تھے۔ یہ سروے 40فیصد خاندانوں کے برابر ہے۔
تکنیکی خرابی کے باعث 3 روز بندش کے بعد ’جدوجہد‘ کی ویب سائٹ بحال ہو گئی
تکنیکی مسائل کو اب حل کر لیا گیا ہے اور دوبارہ ویب سائٹ مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے۔ اگر قارئین کو پھر بھی ویب سائٹ موبائل یا لیپ ٹاپ پر اوپن کرنے میں مسئلہ درپیش آئے تو انٹرنیٹ براؤزنگ ہسٹری کلیئر کرنے کے بعد کوشش کریں۔
لاپتہ افراد کمیشن: 8 کروڑ 28 لاکھ کی سالانہ تنخواہیں، نتیجہ صفر
پاکستان کی وفاقی حکومت نے لاپتہ افراد انکوائری کمیشن کی مدت میں تاحکمِ ثانی توسیع کر دی گئی ہے۔ ماضی لاپتہ افراد کمیشن کی مدت میں 6ماہ سے تین سال تک کی توسیع کی جاتی تھی۔ تاہم اب غیر معینہ مدت تک توسیع کر دی گئی ہے۔
میزائل حملے کے خطرے نے پاکستان کو ابھی نندن کی رہائی پر مجبور کیا: بھارتی سفارتکار کا دعویٰ
پاکستان میں بھارت کے سابق ہائی کمشنر اجے بساریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کو یہ خطرہ تھا کہ بھارت نے 9میزائل پاکستان کی جانب نصب کر رکھے ہیں اور کسی بھی وقت حملہ ہو سکتا ہے۔ اس خطرے کی وجہ سے پاکستان نے نہ صرف بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کیا بلکہ پلوامہ حملے پر بھارتی ڈوزئیر کے مطابق ایکشن لینے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔