عید الاضحی کی تعطیلات کے سلسلے میں ’روزنامہ جدوجہد‘ 23 جون تک آن لائن پوسٹ نہیں کیا جائے گا۔ عید کی چھٹیوں کے بعد،اگلا شمارہ 24 جون (بروزپیر)شائع ہو گا۔
ادارتی بورڈ تمام قارئین کو عید مبارک پیش کرنے کے علاوہ ’روز نامہ جدوجہد‘ کی مسلسل حوصلہ افزائی اور مدد کے لئے بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے۔
یہ عید ایک ایسے موقع پر منائی جا رہی ہے کہ جب غزہ میں قتل عام جاری ہے جبکہ پاکستان کے محنت کش اور سفید پوش طبقے پر سر مایہ دار حکومت کی جانب سے،تازہ بجٹ میں،ناقابل برداشت نئے ٹیکس لاگو کر دئیے گئے ہیں۔سچ تو یہ ہے کہ پاکستان کی اکثریت کے لئے عید جیسا کوئی تہوار منانا ممکن ہی نہیں رہ گیا۔
جب تک دنیا بھر سے جنگوں، نا انصافیوں اور نا برابری کا خاتمہ نہیں ہوتا، محنت کش کوئی حقیقی خوشی نہیں منا سکتے۔ ’روزنامہ جدوجہد‘ ایک ایسے مستقبل کے لئے جدوجہد کا نام ہے جس میں دنیا بھر کے انسان،سر مائے کی آمریت سے نجات پا کر،حقیقی خوشیوں سے بھر پور زندگی گزار سکیں گے۔
Day: جون 14، 2024
غزہ سے یکجہتی: بنگلہ دیش میں کوکا کولا کی سیل 23 فیصد کم
بنگلہ دیش میں کوکا کولا کا بائیکاٹ کافی موثر ہے۔ الجزیرہ کی ایک خبر کے مطابق کوکا کولا کی سیل میں 23 فیصد کمی آئی ہے۔ کوکا کولا نے اس صورت حال سے نپٹنے کے لئے ایک اشتہار بنوایا جس میں یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ کوکا کولا اسرائیل کا حامی نہیں۔اس اشتہار کے خلاف بھی بنگلہ دیش میں زبردست رد عمل ہوا۔ جن دو معروف اداکاروں نے اس اشتہار میں کام کیا،انہوں نے اس اشتہار میں کام کرنے پر معافی مانگی ہے۔
کرکٹ کو تبلیغ سے علیحدہ کیا جائے
تبلیغی جماعت یا کسی بھی ایک سیاسی و مذہبی گروہ کی کرکٹ پر اجارہ داری کا واضح مطلب ہے کہ اقربا پروری سے کام لیا جائے گا۔ میرٹ پر تعیناتی نہیں ہو گی۔ اب حالت یہ ہے کہ کرکٹ ٹیم کا مینیجر، کوچ یا سلیکشن کمیٹی کا رکن اپنی تعیناتی کے لئے طارق جمیل کے اشارہ ابرو کا محتاج ہو چکا ہے۔ اسی طرح، اگر کوئی کرکٹر طارق جمیل کا چیلا نہ بنے، اس کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔ ماضی میں بعض کرکٹرز اس کا دبے لفظوں میں اظہار کر چکے ہیں۔