خبریں/تبصرے

غزہ سے یکجہتی: بنگلہ دیش میں کوکا کولا کی سیل 23 فیصد کم

لاہور(جدوجہد رپورٹ) غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں بعض مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔ بائیکاٹ کی جانے والی ایک اہم پراڈکٹ کوکا کولا ہے۔

بنگلہ دیش میں کوکا کولا کا بائیکاٹ کافی موثر ہے۔ الجزیرہ کی ایک خبر کے مطابق کوکا کولا کی سیل میں 23 فیصد کمی آئی ہے۔ کوکا کولا نے اس صورت حال سے نپٹنے کے لئے ایک اشتہار بنوایا جس میں یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ کوکا کولا اسرائیل کا حامی نہیں۔اس اشتہار کے خلاف بھی بنگلہ دیش میں زبردست رد عمل ہوا۔ جن دو معروف اداکاروں نے اس اشتہار میں کام کیا،انہوں نے اس اشتہار میں کام کرنے پر معافی مانگی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts