لاہور (جدوجہد رپورٹ) نائیجیریا کے دہشت گرد گروپ بوکوحرام کے تازہ حملے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں کئی کسان بھی شامل ہیں۔
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق ایک زندہ بچ جانے والے شخص نے بتایا کہ مسلح دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر آئے اور بڑے پیمانے پر قتل عام کر کے فرار ہو گئے۔