خبریں/تبصرے

کراچی: ہزاروں محنت کشوں کا کم از کم اجرت نہ ملنے کیخلاف احتجاج

کراچی (جدوجہد رپورٹ) کورنگی کراچی کے انڈسٹریل ایریا میں ٹیکسٹائل انڈسٹری میں کام کرنے والے محنت کشوں نے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا ہے۔

این ٹی یو ایف کے جنرل سیکرٹری ناصر منصور کے مطابق محنت کشوں نے کم از کم اجرت 25 ہزار روپے ادا نہ کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اعلان کردہ کم از کم اجرت پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts